Live Updates

لگتا ہے این اے 125 کے فیصلے نے (ن) لیگ کے درباریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں ‘ تحریک انصاف پنجاب

تحریک انصاف کی دھرنا تحریک ووٹ کے تقدس کے لئے تھی ، (ن) لیگ کے درباری قوم کو مسلسل گمراہ کررہے ہیں‘ رہنماؤں کا مشترکہ بیان

بدھ 6 مئی 2015 21:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے وفاقی وزراء پرویز رشید ، احسن اقبال ، دانیال عزیز اور وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے بیانات پر اپنے ردِعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے کہ این اے 125 کے فیصلے نے (ن) لیگ کے درباریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں ، تحریک انصاف نے (ن) لیگ کو فیصل آباد ، ڈی جی خان ، حافظ آباد اور جامپور کے ضمنی الیکشن میں شکست سے دوچار کیا تھا ،تحریک انصاف کی دھرنا تحریک ووٹ کے تقدس کے لئے تھی ، (ن) لیگ کے درباری قوم کو مسلسل گمراہ کررہے ہیں، سیاسی میدان میں آکر پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنا سیکھیں پھر انہیں اپنی سیاسی اوقات کا جائزہ ہو جائے گا، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور جنرل انتخابات میں زمین آسمان کا فرق ہے ، (ن) لیگ پنجاب تک محدود ہوگئی ہے جبکہ تحریک انصاف چاروں صوبوں ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان تک پھیل چکی ہے ، (ن) لیگ خیبرپختونخوا میں بدترین شکست ہوئی ، (ن) لیگ کے درباری این اے 125 کے فیصلے پر تنقید کرنے کی بجائے فیصلے کا احترام کرنا سیکھیں، ڈکٹیٹروں کی گود میں پلنے والے (ن) لیگ کے درباری اپنی بازاری زبان کو لگام دیں، یہ ثابت ہو چکاہے کہ گیارہ مئی کے الیکشن میں (ن) لیگ دھاندلی کے ذریعے انتخابات جیتی ، این اے 125 کے فیصلہ حکمران ٹولے پر ڈرون حملہ ثابت ہوا اور اس تاریخ ساز فیصلے نے (ن) لیگ کے درباریوں کی نیندیں اڑا دیں، عمران خان کو نصیحتیں کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، (ن) لیگ کے درباریوں کی عمران خان پر تنقید اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ان کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، (ن) لیگ کے تنخواہ دار درباریوں کی ایک ہی ڈیوٹی ہے کہ صبح وشام عمران خان کے خلاف جھوٹ بولنا، این اے 125 کے فیصلے نے ان کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے جس سے ان کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات