نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایم ڈی کیخلاف حیثیت سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

منظور قادر کے پاکستان میں 7ارب روپے کے اثاثے ہیں،ملک سے باہر دیگر ممالک میں بھی اثاثے بنائے گئے ہیں ،نیب ذرائع

بدھ 6 مئی 2015 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایم ڈی منظور قادر کے خلاف حیثیت سے زائد اثاثوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق منظور قادر کے پاکستان میں 7ارب روپے کے اثاثے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملک سے باہر دبئی اور دیگر ممالک میں بھی اثاثے بنائے گئے ہیں ۔نیب کے مطابق پاکستان میں اثاثے رشتہ داروں اور فرنٹ مینوں کے نام پر ہیں ۔جبکہ 7مختلف کمپنیوں میں شراکت داری کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔نیب بینک اکاؤنٹس ،ریونیو ،ایف بی آر اور ایکسائز سمیت مختلف اداروں سے ریکارڈ حاصل کررہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :