Live Updates

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی ملاقات

بدھ 6 مئی 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پورا کرے گی-توانائی بحران کے خاتمے کے لئے ہماری مخلصانہ کاوشیں رنگ لائیں گی-توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں- انہوں نے کہاکہ چین کے اقتصادی پیکیج میں 20ارب ڈالر کے معاہدے صرف توانائی کے شعبے میں کئے گئے ہیں- ملک کی تاریخ کا پہلا او ر سب سے بڑا شمسی بجلی گھر توانائی بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگا - 2016 تک قائداعظم سولر پارک سے مزید 900میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات