پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی،ممنون حسین

قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے،مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے ملک گیر اصلاحی مہم کا اآغاز کیا جائے، قدرتی آفات یا دیگر مختلف مسائل پیدا ہوئے تو انجمن ہلالِ احمر یا اس جیسے دیگررضا کار ادارے حکومت کے ساتھ مل کر مدد کی،صدرمملکت کا انجمن ہلال احمر اور ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ تقریبات کے موقع پر تقریب سے خطاب

بدھ 6 مئی 2015 21:03

اسلام اآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک کی تقدیر بدل جائے گی، قوم ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو مسترد کر دے،پاکستان کے موجودہ مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام اآباد میں انجمن ہلال احمر اور ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ تقریبات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں نمایاں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں اآرہا ہے اور اس کی علامت بین الاقوامی سرگرمیاں اور عالمی رہنماوں کی پاکستان اآمد ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اہم اسٹریٹیجک فیصلوں کے علاوہ سرمایہ کاری کے تاریخی معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کاشغر سے گوادر تک اقتصادی شاہراہ کی تعمیر سے خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں انقلاب اآجائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کی ایک بڑی وجہ کرپشن ہے۔ اب وقت اآگیا ہے کہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور مسائل پر قابو پانے کے لیے ایک ملک گیر اصلاحی مہم کا اآغاز کیا جائے۔ صدر مملکت نے نوجوانوں کو اس تحریک کا ہراول دستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کرپشن کی برائی کے خلاف بات کریں اور جدوجہد کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوام کرپٹ عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دیانت داری کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے چین نہ صرف دنیا کا امیر ترین ملک بلکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت بھی بن گیا ہے۔ صدر مملکت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے معاشرے میں احساس اجاگر کرنے کی بھی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جب قدرتی آفات یا دیگر مختلف مسائل پیدا ہوئے تو ایسے مواقع پر انجمن ہلالِ احمر یا اس جیسے دیگررضا کار ادارے حکومت کے ساتھ مل کر اپنے جان و مال اور مفاد کی پروا کیے بغیر میدان عمل میں کود پڑے اور جنگوں، زلزلوں ، سیلابوں اور بے شمار دیگر آفات میں گھرے ہوئے اپنے جیسے انسانوں کی مدد کی۔

صدر مملکت نے گزشتہ ایک برس کے دوران انجمن ہلال احمر پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کی بے لوث اور فعال قیادت میں انجمن کی تاریخی ترقی پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دوران انجمن کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن و کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، چئیرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہیٰ، انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے وفد کے سربراہ ریٹو سٹاکر، انٹرنیشنل فیڈریشن اآف ریڈکراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے وفد کے سربراہ گرخماز حسینوف نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :