Live Updates

ریٹرننگ افسران پرکریمینل کیسزکروائیں گے، دھاندلی سازش اور منصوبے کے تحت کی گئی ،میں امپائروں کیساتھ ملکر کرکٹ کھیلنے والانہیں ہوں،کسی پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا، صرف انصاف کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں،نئے پاکستان کی بنیاد جوڈیشل کمیشن رکھے گا، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے،سربراہ تحریک انصاف کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 6 مئی 2015 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف، ایاز صادق یا سعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہفتے کے اندر پتہ چل جائیگا کہ دوسری وکٹ گرنی ہے یانہیں،سعدرفیق اورحامد خان ملکر ریٹرننگ افسران کو کٹہرے میں کھڑاکریں اوران سے پوچھیں کیا وہ اندھے تھے،ریٹرننگ افسران پرکریمینل کیسزکروائیں گے، دھاندلی سازش اور منصوبے کے تحت کی گئی ،میں امپائروں کیساتھ ملکر کرکٹ کھیلنے والانہیں ہوں،کسی پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا، صرف انصاف کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں،نئے پاکستان کی بنیاد جوڈیشل کمیشن رکھے گا، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے۔

بدھ کونادرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نادرا عثما ن مبین سے ملاقات کی ،ملاقات میں این اے 122 کی رپورٹ پر بات چیت ہوئی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ نادرا چند دنوں میں رپورٹ پیش کردیگا ،پری سکیننگ رپورٹ کے مطابق 24پولنگ سٹیشنوں کے الیکٹورل رول غائب کردیئے گئے اس لئے غائب کئے گئے تاکہ انگوٹھوں کی تصدیق نہ ہوسکے جبکہ تیس پولنگ سٹیشنوں کے سیریل نمبر دوسرے پولنگ سٹیشنوں سے ملے 50پولنگ سٹیشنوں کے سیریل بکس ملی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نادرا نے پری سکیننگ رپورٹ تیار کرلی ہے اب وہ اس کے بعد سکین رپورٹ میں انگوٹھوں کی تصدیق کرینگے اور یہ رپورٹ جج کو پیش کی جائے جس کے بعد جج فیصلہ کریگا انہوں نے کہاکہ این اے 122 کے بیلٹ پیپر اس پولنگ سٹیشن کے نہیں ہیں دھاندلی سازش اور منصوبے کے تحت کی گئی ہفتے کے اندر پتہ چل جائیگا کہ دوسری وکٹ گرنی ہے یانہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے نوازشریف ،ایازصادق یاسعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑرہے ہیں ایاز صادق تو میرے کلاس فیلو تھے سعد رفیق سے بھی اچھے تعلقات تھے میاں نوازشریف کرکٹ کھیلتے تھے لیکن یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنے امپائروں کے ساتھ کھیلتے تھے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں صاف شفاف انتخابات نہیں ہونگے جمہوریت نہیں آئے گی دھاندلی کرنیوالوں کاخیال تھا کہ ہم پکڑے نہیں جائینگے اوراسی لئے انہوں نے دو دن پہلے اردو بازار سے بیلٹ پیپرچھپوائے اور سب کام جلدی جلدی میں کئے ہم ریٹرننگ افسران پر کریمینل کیسزکروائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ سعد رفیق اور حامد خان ملکر ریٹرننگ افسران کو کٹہرے میں کھڑاکریں اوران سے پوچھیں کیا وہ اندھے تھے انہوں نے کہاکہ نادرا نے ٹریبونل کو کاپی بھیج دی ہے حکومت جو مرضی حکمت عملی اختیار کرے دھاندلی ایک سازش اورمنصوبے کے تحت کی گئی ہم نے ڈی چوک میں 126 دن گزارے اب سب کو پتہ چل جائیگا کہ حکومت کیوں چار حلقے نہیں کھول رہی تھی انہوں نے کہاکہ مجھے خوف تھا کہ ایک آدمی اپنے امپائروں کے بغیرکرکٹ نہیں کھیل سکتا کہیں وہ پھرامپائروں کو اپنے ساتھ نہ ملالے اب چند دنوں کی بات ہے چیئرمین نادرا پردباؤ کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ ہم نادراپر کیادباؤ ڈال رہے ہیں میں کسی پردباؤ نہیں ڈال رہا اگرڈال رہا ہوں تو انصاف کیلئے ہے میں نے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر متعارف کرائے میں امپائروں کے ساتھ ملکرکرکٹ کھیلنے والانہیں ہوں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن سے کہا ہے ہمیں الیکشن ٹریبونل سے انصاف نہیں ملا ، ایک ایک ووٹر نے چھ چھ ووٹ ڈالے، یہ بے ضابطگی نہیں، دھاندلی ہے، آر اوز کے خلاف فوجداری مقدمات ہونے چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری تھا،نئے پاکستان کی بنیاد جوڈیشل کمیشن رکھے گا، عمران خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی نئے پاکستان کی بنیادرکھے گی ، این اے ایک سوپچیس اور ایک سوبائیس میں ری الیکشن پرجائیں گے۔

جب تک مجرم کونہیں پکڑیں گے جرم ختم نہیں ہوگا، مجرمانہ عمل پرآراوز کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجائیگا، عمران خان نے کہا کہ ہمیں ٹربیونلز سے انصاف کی بہت زیادہ توقع نہیں تھی، ٹربیونلز میں اتنے حقائق سامنے نہیں آسکتے جتنے اب آئیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو کھولے ہوئے تھیلے نظر نہیں آئے،ان کے سامنے تھیلے کاٹے گئے، جبکہ چیئرمین نادرا فرانزک رپورٹ کیلئے اب کس کا انتظار کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات