ڈی سی او قصور کی ہدایات ،محکمہ صحت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

بدھ 6 مئی 2015 20:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) ڈی سی او قصور کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روزای ڈی او ہیلتھ آفس قصور میں ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ای ڈی او ہیلتھ قصور ڈاکٹر محمد شکور، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈی ڈی او ہیلتھ قصور ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر محمد خالد ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر علی عدنان منور ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ، لیڈ ی ہیلتھ سپر وائزرز ، سی ڈی سی سپروائزر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔

مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عوام الناس کو ڈینگی کی علامات ، ڈینگی کے علاج ، بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روک سکتے ہیں ۔گھروں‘بازاروں ‘گوداموں ‘پارکوں اور دیگر جگہوں پر کھڑے ہوئے پانی کو ختم کرکے ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ بعدازاں ڈینگی آگاہی واک ای ڈی او ہیلتھ آفس سے بلدیہ چوک تک منعقد ہوئی ۔جس میں تمام افسران ، ملازمین اور خواتین نے شرکت کی ۔ شرکاء نے ڈینگی تدارک اوربچاؤ کے حوالے سے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :