پولیس ڈرائیونگ سکول ،وزیر اعلی روزگار سکیم کے امیدواروں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے

بدھ 6 مئی 2015 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ شہری ڈرائیونگ سکول میں تربیت حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، ڈرائیونگ سیکھنے میں خواتین کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈرائیونگ سکول کے رواں سال کے چھٹے جبکہ وزیر اعلی روزگار سکیم کے سلسلے میں نامزد امیدواروں کی تربیت کے پانچویں بیج کی تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس کا اہتمام کیا گیا ۔

مہمان خصوصی معروف کالم نگار اوریا مقبول جان جبکہ تقریب میں ایس پی سٹی آصف صدیق ،ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن ،اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع اور دیگر افسران شریک ہوئے۔ڈرائیونگ سکول کے اس بیج میں26 خواتین سمیت85 افرادجبکہ وزیر اعلی روزگار سکیم کے پانچواں بیج مکمل ہونے پر اب تک 24خواتین سمیت 1313امیدواروں نے تربیت مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی اور افسران نے کامیاب ہونیوالے مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان اوریا مقبول جان نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے چار دیواری اور بہترین ماحول میں تربیت یافتہ سٹاف کی مدد سے عوام کیلئے ایک ایسی تربیت گاہ قائم کی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔پولیس ڈرائیونگ سکول کی بہتر کارکردگی اور عوام کی پذیرائی ٹریفک پولیس کیلئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی اس کاوش نے پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :