Live Updates

عمران خان کو نہ دعوت دی اور نہ ہی این اے 122 کے انگھٹوں کی تصدیق کی رپورٹ کا کوئی حصہ فراہم کیا: چیئرمین نادرا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 20:58

عمران خان کو  نہ دعوت دی اور نہ ہی این اے 122 کے انگھٹوں کی تصدیق کی رپورٹ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین کا کہنا ہے کہ نادرا ایک قومی ادارہ ہے اسلیے اس پر کسی قسم کا کوئی دباوَ نہ ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے چیئرمین نادرا عثمان مبین کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو ملاقات کیلئے نہ دعوت دی نہ ہی رپورٹ کا کوئی حصہ فراہم کیا۔

ملاقات میں عمران خان کو بتایا کہ نادرا پنا کام آزادانہ طور پر کررہا ہے، نادرا پر حکومت کا کوئی دباوَ نہیں ہے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کے انگھوٹوں کی تصدیق کی رپورٹ جمع کروانے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، ایک ہفتے تک رپورٹ ٹریبونل میں جمع کروا دی جائے گی۔ عثمان مبین کا کہنا ہے ان کی جانب سے سیے گئے جواب پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کیا اور چلے گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :