حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے‘علامہ راغب حسین نعیمی

یورپ میں گستاخانہ خاکو ں کی نمائش اور اشاعت سے تہذیبوں کے مابین خطرات بڑ ھ گئے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

بدھ 6 مئی 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے،یورپ میں گستاخانہ خاکو ں کی نمائش اور باربار اشاعت سے تہذیبوں کے مابین خطرات بڑ ھ گئے ہیں،یورپ میں گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ کھلی مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔نبی کریم ؐ کی شان میں توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ۔ توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار کا نام دینا شرمناک عمل اور کھلی اسلام دشمنی ہے۔ او آئی سی اورانسانی حقوقی کی عالمی تنظیموں کی گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر خاموشی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے عالم اسلام کی ترجمانی کرے۔