وزیراعلیٰ شہبازشریف کا اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 6 مئی 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بورے والا میں شیخ دین محمد ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ کیمرہ مین کے ساتھ ناروا سلوک کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔