چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے بھارت کو بے چین کر دیا ہے‘علامہ سید ریاض حسین شاہ

بدھ 6 مئی 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری نے بھارت کو بے چین کر دیا ہے،احتساب بہترین طرز حکمرانی کا ستون ہے،پاکستان کو اپنے محل وقوع کی اہمیت سے سیاسی ، تجارتی اور عسکری فائدہ اٹھانا چاہیے ،غیر ملکی طاقتوں کے مفادات کیلئے کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی لگائی جائے،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے عالمی امن کے دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنّت ضلع لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کے وسائل پر قبضے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ر ا کے ایجنٹوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے۔بھارت پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے۔جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :