قائد اعظم سولرپارک منصوبے کی رائیلٹی بہاولپور اور چولستان کے عوام کو دی جائے‘سید وسیم اختر
ملک میں توانائی بحران سنگین ہوچکا،شہروں اور دیہاتوں میں18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے‘جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 6 مئی 2015 20:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بہاولپور میں بننے والی شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے قائد اعظم سولر پارک کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو مبارک باد دی اور کہاقائد اعظم سولر پارک منصوبہ سے جوآسامیاں پیدا ہوں، اس میں بہاول پور اور چولستان کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے اور جس طرح ملک کے دوسرے علاقوں میں بننے والے ڈیمز میں اس علاقے کو رائیلٹی دی جاتی ہیں ،اسی طرح قائد اعظم سولر پارک منصوبے کی بھی رائیلٹی بہاول پور اوچولستان کو دی جائے تاکہ اس علاقے کی محرومیوں کا کچھ ازالہ ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں بننے والے اس عظیم الشان شمسی توانائی کے منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد بہاول پور کو لوڈشیڈنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔(جاری ہے)
قائد اعظم سولر پارک کی تعمیر کی وجہ چولستان کی جو آبادیاں اس میں آگئی ہیں ان آبادیوں کے رہائشیوں کو فوری طور متبادل جگہ دی جائے ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ ملک میں توانائی کابحران سنگین ہوچکا ہے۔
شہروں اور دیہات میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون غارت کردیا ہے۔پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے استفادہ کیا جائے۔ملک میں کالاباغ ڈیم سمیت نئے چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کئے جائیں تاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ وافر مقدار میں پانی کو بھی ذخیرہ کیاجاسکے۔کالاباغ ڈیم توانائی کا سستا ترین منصوبہ ہے جس سے عوام کو60پیسے فی یونٹ بجلی میسر آسکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی60سے65لاکھ ایکڑزمین سیراب اور روزگار کے نئے مواقع پیداہوسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.