محکمہ آبپاشی تر قیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈز میں سے مبارکبادوں کے اشتہارات پر لاکھوں روپے خر چ کرنے کا انکشاف

تر قیاتی سکیموں کے فنڈز سے ذاتی تشہیر کیلئے خرچ کر نا بہت بڑی کر پشن ہے ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی lکے اجلاس میں اراکین کاسخت اظہار برہمی

بدھ 6 مئی 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی lکے اجلاس میں انکشاف ہو اہے کہ محکمہ آبپاشی کی طرف سے تر قیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈز میں سے مبارکبادوں کے اشتہارات پر لاکھوں روپے خر چ کئے جارہے ہیں ۔ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی صدارت میں منعقد ا ہو جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اراکین ملک وحید ڈوگر‘مناظر رانجھا ‘وارث کلو ‘سائر ہ افتخار ‘ڈاکٹر وسیم اختر سمیت دیگر نے شر کت کی ۔

اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے متعلق آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے افسران نے مختلف تر قیاتی سکیموں کے فنڈز سے عید ‘رمضان اور14اگست جیسے مواقعوں پر لاکھوں روپے ’’مبارکبادوں ‘‘کے اشتہارات کی مد میں خرچ کیے جس پر سبطین خان سمیت دیگر اراکین نے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تر قیاتی سکیموں کے فنڈز سے ذاتی تشہیر کیلئے خرچ کر نا بہت بڑی کر پشن ہے۔

(جاری ہے)

سبطین خان ‘ڈاکٹر وسیم اختر اور مناظر علی رانجھا نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے جو بھی لوگ ایسے کاموں میں ملوث ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی بلکہ انکے خلاف سخت کا روائی کی جائے جس پر اجلاس میں موجود محکمہ آبپاشی کے ایڈ یشنل سیکرٹری نے کمیٹی سے معذر ت کی اور یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا مگر کمیٹی نے ہدایت کی ہے جن لوگوں نے اشتہارات دیئے ہیں انکے خلاف کا روائی کی جائے ۔

اجلاس کے دوران یہ بات بھی سامنے ہیں کہ محکمہ آبپاشی نے محکمہ خزانہ کی پابندی کے باوجود تر قیاتی منصوبوں کیلئے ٹھیکیداروں سے اضافی پر فارمنس سکیورٹی نہیں لی جس پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے سیکرٹر ی آبپاشی کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے 1ماہ میں رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کر نے کا حکم دیا ۔