حکومت شفا فیت اور میرٹ کی پالیسی کے تواتر کے لئے کو ئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کر ے گی‘ بلال یاسین

گندم خریداری سنٹرز پر چھوٹے کاشت کاروں کو ترجیح دی جا رہی ہے ،حکومتی پالیسی پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے‘صوبائی وزیر خوراک

بدھ 6 مئی 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی سے لے کر گندم خریدنے اور ادائیگیوں کے لئے تمام مراحل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،کسی بھی بے قاعدگی سے بچنے اور تمام مراحل کو صاف شفاف رکھنے کے لئے کمپیوٹر ائزڈ نظام اور شکایات کے ازالہ کے لئے آن لائن سسٹم کام کر رہا ہے ،ضلع ،ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر شکایت سیل متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ کسانوں کی شکایات فوری طور پر دور کی جاسکیں ۔

یہ بات انہوں نے گندم خریداری مہم 2015 کے دوران کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم خریداری مراکز پر گندم کی خرید کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ضلع اوکاڑہ ساہیوال ، ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور کے مختلف مراکز کاا چانک دوروں کے دوران کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی - صوبائی وزیر بلال یاسین نے اختراآباد سنٹر، رینالہ خورد سنٹراوکاڑہ کا اچانک دورہ کیا - جہاں پٹواری کی غیر حاضری اور کسانوں کے لئے پنکھوں کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ ان کے خلاف ایکشن لیں - انہوں نے قائد آباد ساہیوال ، پی ایف سنٹر خانیوال ، سٹیل سائیلون سنٹر ملتان ،پی ایف سنٹر ملتان II، پی آر سنٹر لاٹ کا دورہ کیا ،جہاں لیبر کی تعداد کم تھی - انہوں نے فوڈ افسر کو لیبر کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا - اسی طرح بستی ملوک سنٹر پر ایک صدیق نامی شخص نے صوبائی وزیرکو شکایت کی کہ باردانہ کی لسٹ میں 28 جعلی نام ڈالے گئے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل کو فوری طور پرانکوائری کا حکم دیا او رکہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے - ضلع لودھراں کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے قلعہ ارائیاں سنٹر کا دورہ کیا جہاں گندم کا وزن کم لیا جا رہا تھا جس پر ڈی سی او لودھراں شاہد معیاد کو فوری ایکشن لینے کا حکم دیا - بعد ازاں صوبائی وزیر نے بہاولپور میں سی آر سنٹر ، نور پور سنٹر چنی گوٹھ سنٹر، ضلع رحیم یار خان میں کرندا محمد کلاں سنٹر، اقبال آباد سنٹر کا دورہ بھی کیا- اس موقع پر انہوں نے کسانوں کی شکایات سنی اور ڈی سی او رحیم یار خان کو ان کے فوری حل کی ہدایت کی - اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گند م کی حا لیہ خر ید اری مہم کو شفا ف انداز میں آ گے بڑ ھا نے ، کسانوں کی سہو لت اور خر یدا ری سنٹر وں پر مشکلا ت کے خاتمہ کے لئے تما م وسا ئل بر وکا ر لا ئے جا ر ہے ہیں کسانوں سے گند م کی مقر رہ نرخوں پر خر ید ، با ردانہ کی فر اہمی اور ادائیگیوں کے لئے فو ل پر وف اقد اما ت کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجا ب حکومت شفا فیت اور میرٹ کی اپنی پالیسی کے تواتر کے لئے کو ئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کر ے گی ۔