16سے18گھنٹے کی غیر اعلانیہ بجلی کی بند ش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے‘ میاں محمودا لرشید

وفاقی وزیرپانی و بجلی کے6گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب

بدھ 6 مئی 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھتے ہی ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،16سے18گھنٹے کی غیر اعلانیہ بجلی کی بند ش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے،ملک میں اس وقت بجلی کی طلب13ہزار800 جبکہ پید ا و ا ر 9 ہز ا ر 0 0 7 میگا و ا ٹ ہے،ڈیموں سے پانی کااخراج بڑھنے سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالر شید نے کہا کہ گرمی کے شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر سے عوام کی آزمائش شروع ہوچکی ہے،عوام بلبلااٹھے ہیں رہی سہی کسرپانی کی قلت نے پوری کردی ہے۔6ماہ میں لو ڈ شیڈ نگ ختم کر نے کے دعویدار اب کس منہ سے عوام کو نئی تاریخیں دے رہے ہیں اور اپنے جھو ٹے وعد وں پرقوم سے معافی مانگنے کی بجائے جھو ٹ پر جھو ٹ بو ل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وفاقی وزیرپانی و بجلی کے6گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے تمام دعوے عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں،مسائل کے انبار لگے ہیں اور حکمران اپنے اللوں تللوں میں مصروف ہیں،عوام سے ریلیف کوسوں دور ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ 68برسوں سے جن لوگوں کومنتخب کیا جارہا ہے انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا،جب تک عوام حقیقی نمائندوں کومنتخب نہیں کریں گے حالات میں تبدیلی نہیں آئی گی۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن قیادت اور مخلص قیادت کے فقدان نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج پاکستان بحرانوں کی آماجگاہ نظر آتاہے قوم تحر یک انصاف کا مزید ساتھ دیں ہم انکو مایوس نہیں کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :