الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کو این اے 125‘ پی پی 155بارے فیصلے کی مصدقہ کاپیاں فراہم کردیں

بدھ 6 مئی 2015 20:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے 125اور پی پی 155بارے دئیے گئے فیصلے کی مصدقہ کاپیاں فریقین کے وکلاء کو فراہم کر دیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج جاوید رشید محبوبی نے پیر کے روز پی ٹی آئی کے حامد خان کی جانب سے دائر انتخابی عذر دار پر فیصلہ سناتے ہوئے این اے 125سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق او رپی پی 155سے میاں نصیر کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا ۔مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے وکلاء نے تفصیلی فیصلے کی کاپیاں حاصل کرنے کے بعد موبائل فون کے ذریعے ہی امیدواروں کو اس کے متن سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :