جیکب آباد،واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، دفاتر کا بائیکاٹ

بدھ 6 مئی 2015 20:42

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، دفاتر کا بائیکاٹ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں واپڈا ہائیڈرو لیبر یونین کی جانب سے واپڈاکی نجکاری کے خلاف دفاتر کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ ایک احتجاجی جلوس محبوب لاشاری، بابو محمد حنیف لاشاری ، محمد علی شیخ کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کرکے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کرنے کی سازش کی جارہی ہے، واپڈاکی نجکاری کسی صورت ہونے نہیں دینگے حکومت اپنا فیصلہ واپس کریں بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :