صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ تمام تر دستیاب مشینری و گاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنائے،سلمان مجاہد بلوچ

بدھ 6 مئی 2015 20:42

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے انتظامیہ تمام تر دستیاب مشینری و گاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ دو(2) باب کیٹ اور ایک ٹریکٹرٹرالی مرمت کے بعد سائٹ اور بلدیہ زون کے حوالہ کرتے ہوئے کیا رکن اسمبلی نے کہا کہ تمام مشینری و گاڑیاں جو کہ کسی بھی خرابی کے باعث ناقابل استعمال حالت میں موجود ہیں اگر ان کی بروقت مرمت پر توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا کرنا پڑے انہوں نے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کاکام بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی آمد سے قبل ندی نالوں کی صفائی اور ان پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی خراب اور ناکارہ حالت میں موجود مشینری و گاڑیوں کی مرمت ودرستگی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری رکھا جارہا ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کوبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔