کرم ایجنسی میں اسکول پر دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا : پولیٹکل انتظامیہ

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 20:34

کرم ایجنسی میں اسکول پر  دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا : پولیٹکل ..

کرام ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی میں واقع اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہائی اسکول علی زئی پر دہشت گردوں کے حملے پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے، جوابی کاروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ تیسرا دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

جوابی کاروائی کے دوران گولیاں لگنے سے دونوں دہشت گردوں کی جیکٹیں دھماکے سے پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں دونوں کی ہلاکت ہوئی۔ حملے میں پولیٹکل انتظامیہ کے ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تاہم گراوَنڈ میں موجود کھلاڑی اور تماشائی حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔