سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کے خلاف انور مجید کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی

بدھ 6 مئی 2015 20:32

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کے خلاف انور مجید کی درخواست کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے مہرین بلوچ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ پیش کیا اور عدالت سے جواب کے لیے مہلت طلب کی ، جس پر عدالت نے 13 مئی تک کا وقفہ دے دیا ہے ۔ درخواست گزار انور مجید نے موقف اختیار کیا کہ ذوالقفار مرزا نے میرے اور آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے ، جس کو تمام ٹی وی چینلز نے براہ راست دکھایا ہے ۔