سندھ ہائی کورٹ ،موٹر وے پولیس میں ضم ہونیوالے 527افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھیجنے بارے رپورٹ طلب

بدھ 6 مئی 2015 20:30

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) سندھ ہائیکورٹ نے موٹر وے پولیس میں ضم ہونے والے 527افسران کوان کے محکموں میں واپس بھیجنے کے حوالے سے 21 مئی کو رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ واضح رہے کہ 1990ء میں مختلف صوبوں سے ان افسران کو ہائی وے ڈیپوٹیشن پرلایاگیاتھا اور 2002ء میں مدت ختم ہونے پرواپس بھیجنے کے بجائے ہائی وے پولیس میں ضم کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں علی اسداﷲ بلو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ان افسران کو نہ صرف پولیس کی سنیارٹی دی گئی بلکہ موٹر وے پولیس میں پرموشن بھی دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ضم کرنے کے باعث موٹر وے کے اپنے افسران ان سے جونیئر ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان افسران کو عدالت نے ان کے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا ، جس پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :