ایم کیو ایم کے کارکن طاہر لمبا کی اہلیہ نے شوہر پر تشدد کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

بدھ 6 مئی 2015 20:30

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رکن طاہر ذیشان عرف طاہر لمبا کی اہلیہ نجمہ طاہر نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ طاہر سے بیان زبردستی لیا گیا ہے ۔ اس پر تشدد کر واکر کہلوایا گیا ہے کہ وہ را کا ایجنٹ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طاہر ذیشان عرف لمبا 24 فروری 2015 سے لاپتہ تھے ۔ جن کی درخواست اس سے قبل لاپتہ افراد کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں چل رہی تھی ۔ 30 اپریل کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس میں طاہر ذیشان عرف لمبا را کے ایجنٹ کا اعتراف کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے آئے ۔ تاہم لاپتہ افراد کے نام سے تو ہٹا دیا گیا لیکن ایک اور درخواست بدھ کو ان کی اہلیہ نجمہ طاہر نے جمع کرادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :