الطاف حسین کی جانب سے فوج کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں،امیرمقام

عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کار تولائیں پھر تبدیلی کی باتیں کریں کپتان نے360ڈیم بنانے کاجواعلان کیا تھا وہ کہاں گئے، دوسالوں میں صوبے میں 360 کنویں بھی نہیں کھو د سکے،پشاورواپڈا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیراعظم کے مشیراوروفاقی محکموں کے نگران انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان پہلے خیبرپختونخوا میں سرمایہ کار تولائیں پھر تبدیلی کی باتیں کریں۔عمران خان نے360ڈیم بنانے کاجواعلان کیا تھا وہ ڈیم کہاں گئے، دوسالوں میں صوبے میں 360 کنویں بھی نہیں کھو د سکے ۔

واپڈا ہاؤس پشاورمیں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے امیر مقام کاکہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے لئے پاک فوج نے بیش بہاقربانیاں دی ہیں،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،ہم نے پہلے بھی الطاف حسین کی بیانات کی مذمت کی ہے اوراب بھی کرتے ہیں ،کسی کوبھی فوج کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیئے، امیر مقام نے مزید کہا کہ ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، تربیلا فور پروجیکٹ جون 2017 تک مکمل ہوجائے گا جس سے 2800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگئی جس پر کل لاگت 251 ملین آئے گئی۔

(جاری ہے)

داسو ڈیم بھی اگلے سال تک مکمل ہوجائیگاجس سے بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا، امیر مقام نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے صوبے میں سرمایہ کار تو لائیں پھر تبدیلی کی باتیں کریں ۔عمران خان نے360ڈیم بنانے کاجواعلان کیا تھا وہ ڈیم کہاں گئے، دوسالوں میں صوبے میں 360 کنویں بھی نہیں کھو د سکے کیونکہ تنقید برائے تنقید تو آسان ہے مگر عملی کا م کرنا مشکل ہے۔