وزیر مملکت کیڈ کا اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ٹینڈر کا نوٹس

ڈی جی نظامت تعلیمات ریکارڈ سمیت طلب

بدھ 6 مئی 2015 20:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیرمملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے اسلام آباد کے سکول اور کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات کے ٹینڈر کے حوالے سے سختی سے نوٹس لے لیاہے۔ وزیر مملکت نے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کو بمعہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمر وں کے ٹینڈر میں شامل تین کمپنیوں کو قواعد ظوبط پورا نہ کرنی کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جس کے بعد اس ٹینڈر میں صرف ایک کمپنی رہ گئی ہے۔

متعدد کمپنیاں پاکستان انجنیئرنگ کاونسل (پی ای سی )میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی بنا پر اس ٹینڈر کا حصہ نہ بن سکیں۔وزیرمملکت نے یہ بھی کہا کہ ایک سے زائد کمپنیز ا س ٹینڈر کا حصہ بنیں تاکہ سب سے کم بولی لگانے والے ٹھیکدار کو یہ ٹینڈر مل سکے اور اس عمل کو شفاف بنایا جائے۔اور یہ ٹینڈر پی پی آر اے قوانین کے تحت دیا جائے۔زیاد

متعلقہ عنوان :