ڈسپلن و گڈ گورننس بچوں کی قابلیت و تعلیمی اداروں کی نیک نامی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں،رخسانہ پروین

بدھ 6 مئی 2015 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) ڈسپلن اور گڈ گورننس بچوں کی قابلیت اور تعلیمی اداروں کی نیک نامی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ٗ بہترین نظم و ضبط اور سکول میں مثالی ڈسپلن قائم کرنے کے باعث کلاس پنجم کے سنٹررلائزڈ امتحانات برائے سال 2014-15ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قائم اسلام آباد ماڈل سکول نے 100فیصد کامیابی حاصل کی ہے جس کا کریڈٹ سکول کی پرنسپل رخسانہ پروین کو جاتا ہے"ان خیالات کا اظہار فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ایریا ایجوکیشن آفیسر )اربن( ٗ پروین اختر ملک نے سکول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلاس پنجم کے امتحانات میں سکول کی 100فیصدشاندار کامیابی پر سکول کی پرنسپل صاحبہ ٗ محترمہ رخسانہ پروین کو مبارکباد اور ستائشی سند عطا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ٗ محترمہ رخسانہ پروین نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ایریا ایجوکیشن آفیسر )اربن( پروین اختر ملک کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ تعلیم کے حکام بالا کی طرف سے ملنے والی پیشہ ورانہ رہنمائی ٗ مدد اور انتظامی امور میں بہتر اور تیز رفتار فیصلوں کے نتیجے ہی میں موجودہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔زیاد

متعلقہ عنوان :