لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں،منیراحمد موسیانی

جدیدآلات و اسلحے کی فراہمی اور جدید تربیت اور یونیفارم کا انتظام بھی کیاجارہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ

بدھ 6 مئی 2015 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ منیراحمد موسیانی نے کہاکہ لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافہ اور امن وامان کی بہتری کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں جدیدآلات و اسلحے کی فراہمی اور موجودہ حالا ت سے مطابق جدید تربیت اور یونیفارم کا انتظام بھی کیاجارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لیویز آفس ڈی سی کمپلیس میں لیویز کے اہلکاروں میں نئی یونیفارم کی فراہمی کی تقریب کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر رسالدار میجر گل محمد کاکڑبھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی کوششوں سے کوئٹہ کے تمام لیویز اہلکاروں کے لئے نئی یونیفارم کی فراہمی فورس کے حوصلہ افزائی کے لئے اہمیت کے حاصل ہیں انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر اورسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں لیویز فورس کوجدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت اور آلات فراہم کرنے سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اس کے علاوہ تھانوں میں جدید نظام کی تنصیب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیویز امن وامان کی بہتری کے لئے بی ایر یا میں ہرممکن اقدامات کررہی ہے اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال میں موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی اور خاتمہ میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں انہوں نے کہاکہ لیویز کی بروقت کارروائی اور جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیویز فورس بھی ہنگامی صورتحال میں فوراََ اقدامات اٹھانے میں کسی دوسری فورس سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ لیویز فورس کے جوانوں بی ایریا میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لیویز فورس کو مزید موثر بنانے کے سلسلے میں لیویز تھانوں کی مرمت اورجدید گاڑیوں اور اسلحہ کی فراہمی سے اس کا مورال مزید بلند ہوگاانہوں نے کہاکہ لیویز لائن میں بلڈنگ کی تعمیر سے لیویز کے دیرینہ مسائل حل ہونے کے علاوہ لیویز آفیسران اوراہلکاروں کے لئے دفاتر امور نمٹانے میں آسانی ہوگی