طاہر القادری پر وطن واپسی کیلئے کارکنوں کا دباؤ بڑھ گیا

بدھ 6 مئی 2015 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر کی وطن واپسی کیلئے کارکنوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن اپنے سربراہ کے کینیڈا میں طویل قیام پر ناخوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی پہلی برسی کے موقع پر وہ پاکستان میں موجود ہوں اور اس حوالے سے مقامی قیادت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری وک اس اہم موقع پر پاکستان آنے کیلئے تیار کریں اس حوالہ سے طاہر القادری کے میڈیا کوآرڈینیٹر نور اﷲ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب چیک اپ کے بعد عنقریب وطن واپس آنے والے ہیں مئی میں ہی ان کی واپسی کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :