سی ڈی اے میں جونیئر کی سنئیر کے اوپر تعیناتی کی روایت قائم

18ویں سکیل کے آفیسر کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ و اسٹیٹ تعیناتی ، 19 ویں سکیل کے ڈائریکٹر اسٹیٹ عاصم کھچی انکے ماتحت آگئے

بدھ 6 مئی 2015 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) میں جونیئر کو سنئیر کے اوپر تعینات کرنے کی روایت قائم کردی گئی ہے‘ سول سروس کے 34 کامن کے اٹھارہویں سکیل کے آفیسر حمزہ شفقات کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ و اسٹیٹ لگانے سے 26 کامن کے سات سال سینیئر 19 ویں سکیل کے ڈائریکٹر اسٹیٹ ون عاصم علی کھچی ان کے ماتحت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے بلیو آعیڈ (آنکھ کے تارے) آفیسر حمزہ شفقات کو سول سروس جو کہ 34 کامن کے ڈی ایم جی آفیسر ہیں کو تمام قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے سینیئر آفیسر کے اوپر تعینات کیا گیا ہے سابق اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو دو سال قبل سی ڈی اے میں بطور ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا تاہم کچھ ماہ قبل حمزہ شفقات کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ و لینڈ تعینات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی ایم اے کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا افسوسناک امر یہ ہے کہ سول سروس کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے حمزہ شفقات سے سات سال سینیئر 26 کامن انفارمیشن گروپ کے آفیسر محمد عاصم کھچی کو ان کے ماتحت ڈائریکٹر اسٹیٹ ون تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنی اس قانون شکنی کو چھپانے کیلئے ایک آفس آرڈر کے ذریعے عاصم کھچی کو رپورٹ کرنے کیلئے ممبر اسٹیٹ کیلئے کہا گیا تاہم عملاً عاصم کھچی حمزہ شفقات کے ماتحت گزشتہ کئی ماہ سے کام کررہے ہیں۔ نے اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھ کر موقف بتاتا ہوں تاہم اس کے بعد انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :