پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس

بدھ 6 مئی 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس اولڈکیمپس کے سینٹ ہال میں پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین ، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری فرحان چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عدالتی فیصلے کے نتیجے میں یونیورسٹی اساتذہ میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور شدید بے چینی پر غور کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے 800سے زائد یونیورسٹی اساتذہ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سیدمنصور علی شاہ کی عدالت نے یونیورسٹی سینٹ کے انتخابات سے متعلقہ مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کی بطور پروفیسر تعیناتی کالعدم قرار دی جبکہ یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو ریکارڑ دکھایا کہ اس طریقہ کے مطابق تقریباً800اساتذہ حتیٰ کہ مدعی پارٹی کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔ اجلاس میں آساممبران نے بتایا کہ عدالتی فیصلے کے بعد یونیورسٹی کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ تشویش میں مبتلاہونے پر ملاقاتوں کے لئے آتے رہے اور فون کرتے رہے۔ اجلاس میں پرنسپل لاء کالج پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :