ستارہ امتیاز ملنے پر پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے اعزاز میں تقریب

بدھ 6 مئی 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے ستارہ امتیاز ملنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے یونیورسٹی میں تحقیق کے فروغ کے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی جانب سے اساتذہ کو تعلیمی کریئر کی تکمیل کے لئے سکالرشپس کی فراہمی حوصلہ افزا اور قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی قیادت میں پنجاب یونیورسٹی ترقی کی منزلیں مزید طے کرے گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں اساتذہ کی ناموس کی بحالی کے لئے ڈاکٹر شازیہ قریشی کے خدمات کو بھی سراہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ کی جانب سے کالج کے معیار کو مزید بہتربنانے کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :