پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بیادِ حالی شبلی مشاعرہ کل ہوگا

بدھ 6 مئی 2015 20:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام بیادِ حالی و شبلی مشاعرہ کا انعقاد بروز جمعرات (کل) شام 4بجے فیصل آڈیٹوریم (نیو کیمپس) میں ہوگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے جبکہ ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء بشمول امجد اسلام امجد، خورشید رضوی، زاہد فخری، صغریٰ صدف، خالد شریف ، خالد مسعود و دیگر اپنا کلام پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :