حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، یورپ میں گستاخانہ خاکو ں کی نمائش اور اشاعت سے تہذیبوں کے مابین خطرات بڑ ھ گئے ہیں

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ راغب حسین نعیمی کا بیان

بدھ 6 مئی 2015 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔یورپ میں گستاخانہ خاکو ں کی نمائش اور باربار اشاعت سے تہذیبوں کے مابین خطرات بڑ ھ گئے ہیں۔یورپ میں گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ کھلی مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ ر وزنعیمین سیکرٹریٹ سے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔نبی کریم ؐ کی شان میں توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ۔ توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار کا نام دینا شرمناک عمل اور کھلی اسلام دشمنی ہے۔ او آئی سی اورانسانی حقوقی کی عالمی تنظیموں کی گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر خاموشی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کے مذہبی جذبات اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے عالم اسلام کی ترجمانی کرے۔