’’را‘‘ کی پاکستان مخالف سر گرمیوں بارے کور کمانڈرز کا فیصلہ خوش آئند ہے،، سیاسی، مذہبی جماعتوں، این جی اوز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی کے مبینہ ایجنٹ موجود ہیں، ان کے خلاف اب گھیرا تنگ کیا جائے گا

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کی پاکستان میں سر گرمیوں کے خلاف کور کمانڈر کا فیصلہ خوش آئند ہے،’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے سیاسی، مذہبی جماعتوں، این جی اوز اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے مبینہ ایجنٹ موجود ہیں، اب ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا اور کسی ملک دشمن عناصر کو معافی نہیں ملے گی۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زر داری اور ذوالفقار مرزا کی سیاسی لڑائی نہیں بلکہ جاگیر کے بٹوارے کی لڑائی ہے۔ کل تک وہ پریس کانفرنسیں کرتا تھاتو اس کی تعریف کی جاتی تھی، اب وہ لوگ اس کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور آصف علی زرداری کی آپس کی لڑائی اصل میں جائیداد کا جھگڑا ہے،۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے ایجنٹوں جن کا تعلق سیاسی، مذہبی جماعتوں ، این جی اوز اور میڈیا سے بھی ہے ان آلہ کاروں کے خلاف کارروائی کا وقت آ گیا ہے، اب وہ بچ نہیں سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :