Live Updates

نوازشریف، ایاز صادق یا سعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 مئی 2015 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، ایاز صادق یا سعد رفیق سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں، وہ تو ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، نادرا نے فرانزک رپورٹ مکمل کرلی ہے، جلد پتہ چل جائے گا کہ دوسری وکٹ کب گرے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نادرا چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈيا سے گفت گو میں عمران خان کا کہناتھا کہ نادرا نے حلقہ این اے 122 میں انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق رپورٹ مکمل کرلی ہے جو جلد ہی جوڈيشل کمیشن کو بھیج دی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 24پولنگ اسٹیشنز کی الیکٹورل رول غائب کردی گئیں، اب سب کو پتاچل گیا کہ حکومت کیوں چارحلقے نہیں کھول رہی تھی، ان کی کسی سے ذاتی جنگ نہیں، وہ تو پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہيں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات