کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی کے ایک اسکول گراوَنڈ پر فٹ بال میچ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 19:25

کرم ایجنسی کی تحصیل علی زئی کے ایک اسکول گراوَنڈ پر  فٹ بال  میچ کے دوران ..
کرم ایجنسی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) تحصیل علی زئی کے ایک اسکول گراوَنڈ پر فٹ بال میچ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔ پولیٹیکل حکام کی جانب سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول تحصیل علی زئی کے گراوَنڈ میں فٹ بال کا میچ جاری تھا جب دہشت گردوں کی جانب سے گراوَنڈ میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی گئی اور پھر 2 دھماکے کیے گئے۔

(جاری ہے)

میچ دیکھنے کیلئے گراوَنڈ میں شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حملے کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ حملے کے نتیجے میں 1 شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔ حملے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے علی زئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک شدید زخمی شخص کو پارہ چنار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :