مسلم لیگ ن نے این اے 125 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 مئی 2015 19:05

مسلم لیگ ن نے این اے 125 میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مئی 2015 ء) این اے 125 میں مسلم لیگ ن نے ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ این اے 125 میں سعد رفیق کیخلاف فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ سعد رفیق انتخاب لڑ نا چاہتے ہیں تاہم پارٹی مشاورت کے بعد فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 سے آج تک مسلم لیگ ن کی جیتی ہوئی نشستوں پر جتنے بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اس میں ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اگر 2013 میں دھاندلی ہوئی تو ن لیگ ضمنی انتخابات میں کیسے جیتی۔ عمران خان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر جشن منایا. عمران خان پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتے، سیاسی استحکام عمران خان کا ایجنڈا ہے۔ عمران خان بتائیں قوم کے 6 ماہ کیوں ضائع کیے گئے۔ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی عمران خان پھر سے متحرک ہوگئے ہیں۔