چائے کی سمگلنگ، پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ

بدھ 6 مئی 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے چائے کی اسمگلنگ سے پریشان ہو کر حکومت سے آئندہ بجٹ میں چائے کی درآمد پرڈیوٹی وٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیاہے۔پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد پو ری نے کہاہے کہ چائے ہمارے ملک میں استعمال ہونے والا سب سے بڑا آئٹم ہے، لیکن بد قسمتی سے اسمگلنگ کی وجہ سے پوری صنعت بر ی طرح متا ثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجو یز دی کہ حکومت چا ئے کی امپورٹ پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز کی شر ح میں کمی کر ے تا کہ چا ئے کی اسمگلنگ کی روک تھا م ہو سکے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آنے والے بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی 10فیصد سے کم کر کے 5فیصد، سیلز ٹیکس کی شر ح 17 فیصد سے کم کر کے 6فیصد، انکم ٹیکس کی شر ح 6فیصد سے کم کرکے 3 فیصد اور ایڈوانس سیلز ٹیکس زیرو شر ح پر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سے چا ئے کی اسمگلنگ میں کمی آئے گی کیو نکہ ڈیو ٹیز اور ٹیکسز کی وجہ سے لیگل امپورٹ کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور اسمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو سالا نہ 12 ارب رو پے کا نقصا ن ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :