وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری

آئندہ مالی سال 2015-16 کا وفاقی بجٹ 5جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان

بدھ 6 مئی 2015 19:04

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی بجٹ کی تیاریاں جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال2015-16کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، حکومت نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو بجٹ دستاویز ات کی چھپائی کا کام دے دیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2015-16 کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

جبکہ بجٹ سیشن کے لیے سینیٹ اور پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس چار جون کو طلب کیا گیا ہے، حکومت نے آئندہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کا کام پرننٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دے دیا ہے۔ پی سی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کے کام کا آغآز سات مئی سے ہوگا۔ بجٹ دستاویز کی معلومات خفیہ رکھنے کے لیے پی سی پی کی بلڈنگ کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :