بلوچستان اسمبلی نے اپنے 100دن پورے نہیں کئے

31مئی تک 100پورے نہ کئے تو ایک آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے،ذرائع

بدھ 6 مئی 2015 18:59

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی نے اپنے سالانہ 100دن ابھی تک پورے نہیں کئے ہیں 31مئی تک اسمبلی کو اپنے 100پورے کرنے ہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد اسمبلی کو سال میں 100دن پورے کرنے پڑتے ہیں یہ آئینی و قانونی تقاضہ ہے 31مئی تک اگر اسمبلی نے اپنے 100پورے نہ کئے تو اسمبلی کیلئے ایک آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے توقع ہے 31مئی سے قبل اسمبلی کا اجلاس بلایا جانے امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 100دن پورا کرنے میں ابھی تک 19دن کم ہے اسلئے اس بات کا امکان ہے کہ 31 مئی سے قبل اسمبلی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے کیونکہ یکم جون سے نیا پارلیمانی اجلاس شروع ہوگا۔ اور جون میں بجٹ 2015-16ایوان میں پیش کیا جائے گاجس کی تیاری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :