مالدیپ کے صدرعبداﷲ یامین عبدالقیوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ٗ21توپوں کی سلامی دی گئی

بدھ 6 مئی 2015 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مالدیپ کے صدرعبداﷲ یامین عبدالقیوم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ٗ معزز مہمان کو 21توپوں کی سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں نورخان ایئربیس پر مالدیپ کے صدر عبداﷲ یامین عبدالقیوم کا استقبال وزیراعظم نوازشریف نے کیا اس دوران معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مالدیپ کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے صدرعبداﷲ یامین عبدالقیوم پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال،سارک ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ اورباہمی دلچسپی کے دیگرامور پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :