Live Updates

الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے مقدمہ کی سماعت 19مئی تک ملتوی

بدھ 6 مئی 2015 18:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت 19مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم بینچ نے پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین پیش ہوئے انہوں نے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے نئے وکیل کو مقدمے کی پیروی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی سماعت انیس مئی تک ملتوی کردی ۔(ر اش د)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات