اسلام آباد ہائی کورٹ ، ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹو کو سکیورٹی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھنے کا حکم، کیس نمٹا دیا گیا

بدھ 6 مئی 2015 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹو کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو خط لکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے وز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے ہاؤسنگ اسکیم کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز خان کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی درخواست گزار کنور معیز خان اور ایس پی جمیل ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کنور معیز خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے صرف وزارت داخلہ کو درخواست دی ہے عدالت نے سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے کنور معیز کو ڈپٹی کمشنر کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :