الیکشن کمیشن کل سعد رفیق کی نااہلی کے حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا

بدھ 6 مئی 2015 18:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (جمعرات کو )خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے حوالے سے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ہونے والے فیصلے کی بنیاد پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی نااہلی سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر ٹربیونل کے تفصیلی فیصلے کی کاپی وصول نہیں ہوئی اور ممکنہ طور پر آج موصول ہوجائے گی تاہم کاپی کے ملتے ہی الیکشن کمیشن خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردے گا ۔

متعلقہ عنوان :