مسلمان دینی تعلیمات پر مکمل عمل پیراہوں تو دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ ہے ،ہلسنت والجماعت

ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے ہر صورت اسکا تحفظ کریں گے ،بیان

بدھ 6 مئی 2015 18:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء )اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مسلمان آپ ﷺ کی بتائی ہوئی دینی تعلیمات پہ مکمل عمل پیراہوں تو دونوں جہانوں میں نجات کا ذریعہ ہے ختم نبوت اسلام کا اساسی عقیدہ ہے ہر صورت اسکا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کیضلعی صدر قاری عبد الولی فاروقی مفتی شکراﷲ معاویہ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اتباع سنت ہر مسئلے کا حل ہے اگر آج تمام مسلمان آپ ﷺ کی پیاری سنتوں پہ عمل پیرا ہوتے تو کہیں بھی مسلمان مغلوب نہیں ہوتے ہم نے آپ ﷺ کی سنتوں کی اہمیت کو ترک کردیا تو اﷲ تعالیٰ نے ہمارے سروں سے رحمت کا سایہ ہٹا دیاانہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور صحابہ اکرام ؓ کی عزت و عظمت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے اہل کفاراور منافقین ہمیشہ سے اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل رہیں ہے اسلام کی عظیم ہستیاں حضرت محمد ﷺ اور صحابہ اکرام ؓ کے خلاف سازشیں کرنے کے لیے دو جماعتوں کی بنیاد رکہی گئی جن کا مقصد صرف اور صرف اسلام کے خلاف سازشیں کرنا اور اہل اسلام کو بدنام کرنا ہے ان فرقوں کے وجودمیں ہی منافقت اور غداری بھری ہوئی ہے یہ اس ملک کے کبھی وفدار نہیں ہوسکتے ۔