چکوال،محکمہ ڈاک خانہ جات نے اپنے ملازمین کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل فراہم کر دیئے

19خوش نصیبوں کو پوسٹ آفس چکوال کے سینئر پوسٹ ماسٹر تنویر مغل نے موٹر سائیکل کی چابیاں دیں

بدھ 6 مئی 2015 18:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) محکمہ ڈاک خانہ جات نے اپنے ملازمین کو آسان اقساط پر موٹر سائیکل فراہم کر دیئے ہیں۔ ضلع چکوال میں 19خوش نصیبوں کو پوسٹ آفس چکوال کے سینئر پوسٹ ماسٹر تنویر مغل نے موٹر سائیکل کی چابیاں دی اور انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

جن 19ملازمین کو موٹر سائیکل دیے گئے ہیں ان میں اﷲ دتہ ولد محمد انور، آصف محمود ولد شمس دین، الطاف حسین ولد احمد خان، محمد عاشق ولد محمد افضال، فیصل نذیر ولد محمد نذیر، محمد امین ملک ولد کرم دین، محمد وقاص ولد عبد الخالق، برکت احمد ولد محمد حیات، محمد رؤف ولد محمد گل، ،محمد حسین ولد غلام حسین،شہزاد اخترندیم ولد اﷲ دتہ، کامران حسین ولد منظور حسین، عمران حسین شاہ ولد منظور حسین، محمد بنارس ولد محمد خان، محمد رحمن ولد نور محمد، عرفان احمد سہیل ولد محمد طفیل، محمد عرفان ولد محمد زمان، محمد بشیر ولد عبدالرزاق، فضل حق ولد محمد ریاض شامل ہیں۔

ان 19ملازین جنہوں نے موٹر سائیکل حاصل کیے ہیں ان کی تنخواہ سے برائے نام رقم کاٹی جائے گی۔ جن ملازمین نے موٹر سائیکل حاصل کیے انہوں نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل حاصل کر کے انتہائی خوش ہیں اور سینئر پوسٹ ماسٹر اور دیگر اعلیٰ افسران کے تہ دل سے مشکور ہیں۔