بیرسٹر عثمان ابراہیم نے اسلام آباد کے سکول اور کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات کے ٹینڈر کے حوالہ سے نوٹس لے لیا

بدھ 6 مئی 2015 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے اسلام آباد کے سکول اور کالجز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات کے ٹینڈر کے حوالہ سے نوٹس لے لیا۔ بدھ کو ایک بیان کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کو بمعہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمرہ ٹینڈر میں شامل تین کمپنیوں کو قواعد و ضوابط پورا نہ کرنے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جس کے بعد اس ٹینڈر میں صرف ایک کمپنی رہ گئی ہے۔

متعدد کمپنیاں پاکستان انجنیئرنگ کونسل (پی ای سی) میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی بناء پر اس ٹینڈر کا حصہ نہ بن سکیں۔وزیرمملکت نے یہ بھی کہا کہ ایک سے زائد کمپنیز اس ٹینڈر کا حصہ بنیں تاکہ سب سے کم بولی لگانے والے ٹھیکیدار کو یہ ٹینڈر مل سکے اور اس عمل کو شفاف بنایا جائے اور یہ ٹینڈر پیپرا قوانین کے تحت دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :