Live Updates

اعظم ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے انتخابات تیرہ مئی کو ہوں گے

تحریک انصاف کے اعظم سواتی اورجمعیت علماء اسلام کے حاجی غلام علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

بدھ 6 مئی 2015 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹراعظم ہوتی کے انتقال سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کیلئے انتخابات تیرہ مئی کو ہوں گے جس کیلئے تحریک انصاف کے اعظم سواتی اورجمعیت علماء اسلام کے حاجی غلام علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

15اپریل کوخیبرپختونخواسے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر اعظم ہوتی کے انتقال کے باعث سینٹ میں خالی ہونے والی نشست پرالیکشن کمیشن نے تیرہ مئی کوپولنگ کااعلان کیاسینٹ کی اس نشست کیلئے حکومتی اتحادمیں شامل تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اورعوامی جمہوری اتحادکے مشترکہ امیدواراعظم سواتی ہیں جوصوبے میں تحریک انصاف کے صدربھی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام کے حاجی غلام علی ہوں گے جن کادعویٰ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ان کی حمایت کرینگی۔

خیبرپختونخوااسمبلی کے 124کے ایوان میں کامیابی کیلئے کسی بھی امیدوارکوسادہ اکثریت یعنی 63ووٹ درکارہونگے۔ ایوان میں تحریک انصاف ،جماعت اسلامی،عوامی جمہوری اتحاداوردوآزاداراکین پرمشتمل حکومتی اتحادکی کل 70نشستیں ہیں ٗاپوزیشن اراکین کی تعداد54 ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :