پشاور پولیس نے قبضہ مافیا کے 162افراد کی فہرست تیار کرلی،3گرفتار

فہرست میں سیاسی شخصیات پولیس اور عام شہری شامل ہیں ٗرپورٹ جب تک قبضہ کی گئی جائیدادوں کے مالکانہ ریکارڈز متعلقہ محکمہ فراہم نہیں کرتا پولیس ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی ٗ پولیس حکام

بدھ 6 مئی 2015 18:31

پشاور پولیس نے قبضہ مافیا کے 162افراد کی فہرست تیار کرلی،3گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پشاورپولیس لینڈ مافیا کیخلاف متحرک ہوگئی ٗ قبضہ مافیا میں شامل 162 افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی جن میں سے3 کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔فہرست میں سیاسی شخصیات پولیس اور عام شہری شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے 162 بااثر افراد کی فہرست تیار کرلی گئی۔ جس میں سیاسی شخصیات، پولیس اور عام شہری شامل ہیں تاہم صرف 3 افرد کو ہی گرفتارکیاجاسکا۔

(جاری ہے)

جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے پولیس کے مطابق محکمہ مال مدد تعاون نہیں کررہا جب تک قبضہ کی گئی جائیدادوں کے مالکانہ ریکارڈز متعلقہ محکمہ فراہم نہیں کرتا پولیس ملزمان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی۔ لینڈ مافیا میں کالعدم تنظیموں کے کچھ ارکان بھی شامل ہیں لینڈ مافیا کی فہرست نومبر2014 میں بھی تیار کی گئی تھی تاہم اب فہرست کا ازسر نو جائزہ لیاگیا جس میں کچھ ناموں کی ردو بدل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :