آسٹریلوی وزیرخارجہ اور سرتاج عزیز کی ملاقات ٗمعاشی اور تجارتی روابط مضبوط کرنے پراتفاق

آسٹریلیا مصنوعات کیلئے اپنی منڈی تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے ٗمشیر خارجہ سرتاج عزیز آسٹریلیا کا پاکستان کیلئے دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان ہمارا ملک بھی دہشت گردی کے خطرے سے پاک نہیں، پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرینگے، داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں ٗ جولی بشپ

بدھ 6 مئی 2015 18:31

آسٹریلوی وزیرخارجہ اور سرتاج عزیز کی ملاقات ٗمعاشی اور تجارتی روابط ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان اور آسٹریلیا نے معاشی اور تجارتی روابط مضبوط کر نے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے دوکروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارا ملک بھی دہشت گردی کے خطرے سے پاک نہیں، پاکستان کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرینگے، داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں پاکستان کے دورے کے دور ان آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ٗ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا فریقین نے تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں ٗ معاشی اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک لائیو سٹاک اور واٹر ریسورسزمینجمنٹ کے شعبوں میں مل کر کام کرینگے۔

(جاری ہے)

مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ فریقین نے عوام کی سطح پر موجودہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اس سال یا آئندہ سال کے شروع میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے ترقیاتی تعاون پروگرام کو سراہتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ زراعت ، افزائش حیوانات اور پانی کے وسائل کے انتظام کے شعبوں میں روابط کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا کہ داعش سمیت دہشت گرد تنظیمیں عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں آسٹریلیا بھی دہشت گردی کے خطرات سے پاک نہیں، شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیمیں کام کررہی ہیں آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے لئے دو کروڑ چالیس لاکھ آسٹریلوی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا، ایک کروڑ ڈالر کی امداد ورلڈ بینک کے تعاون سے پاکستان میں تجارتی شعبے کی ترقی ٗ مزید ایک کروڑ ڈالر کی امداد کے پی کے اور فاٹا میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے دی گئی ہے۔

جولی بشپ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا ایک سوال کے جواب میں آسٹریلیوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کا اعتراف کیا۔