Live Updates

تحریک انصاف نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی

بدھ 6 مئی 2015 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان نے تحریک انصاف نے الطاف حسین کی تقریر کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ الطاف حسین نے تقریر میں کارکنوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دی اور ریاست و اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کی کوشش کی ہے۔قرار داد پر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، منزہ حسن،شفقت محمود کے دستخط ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات